یوم تکبیر پاکستان کے استحکام ، دفاع اور وقار کا آئینہ دارہے ، شیر علی گورچانی

یوم تکبیر پاکستان کے استحکام ، دفاع اور وقار کا آئینہ دارہے ، شیر علی گورچانی

 لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بروقت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت ہم اقوام عالم کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرے ،پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا وزیراعظم محمد نوازشریف کے سر ہے۔28مئی یوم تکبیر پاکستان کے استحکام و دفاع اور وقار کا آئینہ دارہے یہ دن اس بات کی یاد دلاتاہے کہ ہر قیمت پر ملک اور قوم کا دفاع کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کہا کہپاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا،جس سے عوام خوشحال ہونگے۔ پاکستان دفاعی اور اقتصادی لحاظ سے اتنا مضبوط بنا دیا جائے گاکہ دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر