قومی ایکشن پلان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے‘رانا محمد اقبال

قومی ایکشن پلان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے‘رانا محمد اقبال

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،دہشت گردی کا جڑسے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت اور افواجِ پاکستان دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دے رہے،وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیامیں پرامن ملک کے طور پر جانا جائے گا،ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والا ہر شخص دہشت گرد ہے ،دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، دہشت گردوں کو چن چن کر مارا جارہاہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ہوٹل میں ’’ پرامن پاکستان کانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ افواج پاکستان آئندہ نسلوں کا مستقبل پر امن اور محفوظ بنانے کے لیے ملک دشمن قوتوں کے خلاف برسر پیکار ہیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ قیام امن کے لیے شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ رانامحمد اقبال خاں نے مزید کہاکہ مذہبی فرقہ واریت اور لسانی تعصبات سے امن قائم نہیں رہ سکتا۔بین المذاہب ہم آہنگی سے ملک اور معاشرے کو پرامن بنا سکتے ہیں۔ رانا محمد اقبال

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...