پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانا میری اولین تر جیح ہے، چوہدری سرور

پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانا میری اولین تر جیح ہے، چوہدری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصا ف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور سے پنجاب کے اضلاع کی سابق تنظیموں اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا باقاعدہ آغاز کر یں گے جبکہ پارٹی کے ضلعی آرگنائزر کی نامزدگیوں کے حوالے سے بھی پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں سے مشاورت کر یں گے ۔ بدھ کے روز تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے تحر یک انصا فکے رکن میاں طارق کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقر یب سے خطاب اور اپنے دفتر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات بھلا کر سب کو متحد ہو جا ناچاہیے کارکنان پارٹی پر وگرام میں بھر پور شر کت کو یقینی بنا ئیں‘تحر یک انصا ف کی لاہور میں مضبوطی پورے پاکستان میں مضبوطی ہو گی۔ پنجاب میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانا میری اولین تر جیح ہے اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے سابق ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کر وں گااور پارٹی کو فعال بنانے اور ضلعی آرگنائزر کی نامزدگیوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائیگی اس سلسلے میں آج پہلے مر حلے میں شیخوپورہ اور ننکانہ کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کی جائیں اورپارٹی میں تمام فیصلے کارکنوں کی مشاورت سے ہی ہونگے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...