سانحہ ڈسکہ کے تمام مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ، حمزہ شہباز

سانحہ ڈسکہ کے تمام مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ، حمزہ شہباز

 لاہور(پ ر ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم این اے حمزہ شہباز کی موجود گی میں پی پی 97 لدھے والا وڑائچ گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار میاں غلام سرور نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اشرف وڑائچ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا جہاں الیکشن ٹربیونل کے حکم پر 34 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے ۔اس موقع پر بزرگ مسلم لیگی رہنما غلام دستگیر خان ، ممبران قومی اسمبلی جسٹس افتخار چیمہ اور محمود بشیر ورک ، ایم پی اے رانا شمشاد احمد خان اور سابق ایم پی اے میاں اظہر اقبال کے علاوہ لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ حمزہ شہباز نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈسکہ کے تمام مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور قصو روار کسی طو ر بھی سزا سے نہیں بچ سکیں گے ۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے وکلاء کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا ہے اور ان کے تحفظات دو رکئے جائیں گے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کا دھبہ تب ہی دھلے گا جب اس میں ملوث کرداروں کو سزا ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں توانائی کے ذرائع میں اضافے کے کئی ایک منصوبے زیر تکمیل ہیں جن میں پن بجلی کے علاوہ سولر اور کوئلے کی آپشنز پر بھی تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔ حمزہ شہباز نے ایک سوال پر کہا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کی صرف باتیں کرتی ہے اسے عوام کو بتانا چاہیے کہ گزشتہ دو برسوں میں ان کی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں کونسا تیر مارا ہے اور وہاں کونسا نیا پاکستان بنا ہے؟ ۔انہوں نے پی پی 97 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار میاں غلام سرو رکی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اشرف وڑائچ کے حق میں دستبرداری کو نیک شگون قراردیا۔

مزید : صفحہ آخر