2 ایڈیشنل رجسٹراروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے2 ایڈیشنل رجسٹراروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز حسین کو پی اینڈ ڈی سے ایڈیشنل ایم آئی ٹی ون اور ارشاد منور کو ایڈیشنل ایم آئی ٹی ون سے پی اینڈ ڈی برانچ میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔