بجلی چوروں کیخلاف لیسکوکاآپریشن تیز 28223ڈیٹکشن یونٹس چارج کیے گئے

بجلی چوروں کیخلاف لیسکوکاآپریشن تیز 28223ڈیٹکشن یونٹس چارج کیے گئے

 لاہور(کامرس رپورٹر)لیسکو چیف قیصر زمان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیزکر دیاگیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنگ انجینئرعلامہ اقبال ٹاؤن کی زیر نگرانی علامہ اقبال ٹاؤن، ملتان روڈ ، کینال روڈ، نیاز بیگ، چوہنگ اوراعوان ٹاؤن سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی۔ بجلی چوروں کو مختلف طریقوں، میٹر میں سوراخ، ڈائریکٹ سپلائی اورسوئچ سسٹم سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بجلی چوروں کو موقع پر28223ڈیٹکشن یونٹس چارج کیے۔ بجلی چوروں کے خلاف مقامی تھانوں میں ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر