بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ،شہری رات سڑکوں گلیوں اور چھتوں پر گزارنے پر مجبور

بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ،شہری رات سڑکوں گلیوں اور چھتوں پر گزارنے پر ...

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں گھریلو صارفین کیلئے گزشتہ روز بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ لوگ شدید ترین گرمی میں بار بار ہونے والی لوڈشیڈنگ سے بلبلا اٹھے ۔ لوگ شدید گرمی میں پانی کو بھی ترستے رہے ۔ انڈسٹریز کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ گھریلو صارفین کے لئے رات کو بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ لوگوں نے رات کو بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث رات سڑکوں گلیوں اور چھتوں پر بیٹھ کر گزار ی۔ گزشتہ روز شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19870 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13140 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 6730 میگا وا ٹ کا فرق رہا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...