پنجاب حکومت رمضان المبارک میں عوام کو 52 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فراہم کریگی

پنجاب حکومت رمضان المبارک میں عوام کو 52 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فراہم ...

 لاہور(شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران عوام کو 52روپے کلو چینی فراہم کریگی۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن50روپے فی کلو کے حساب سے 15ہزار میٹرک ٹن چینی مہیا کریگی۔ جو کمشنروں اور ڈی سی اوز کی زیر نگرانی رمضان بازاروں میں ایک اور دو کلو کے پرنٹنڈ تھیلوں میں فروخت کی جائیگی۔صوبائی حکومت نے تمام کمشنروں اور ڈی سی اوز کو لیٹر جاری کردیا ہے۔معلوم ہواہے کہ پنجاب حکومت کی طر ف سے صوبے بھر کے ڈویژنل کمشنروں اور تمام ضلعوں کے ڈی سی اوز کو رمضان المبارک میں عوام کو 15ہزار میٹرک ٹن چینی مارکیٹ ریٹ سے سستی فروخت کرنے کے لیے لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں۔جاری ہونے والے خط میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مقدس مہینے کے دوران رمضان بازاروں میں 52روپے کلو چینی فروخت کریگی۔یہ چینی 50روپے کلو کے حساب سے صوبے بھر کی شوگر ملوں سے حاصل کی جائیگی،ایک اور دو کلو کے پرنٹنڈ تھیلوں میں بیچی جائیگی۔ جن پر ’’ خادم پنجاب کا ماہ رمضان کا خصوصی تحفہ ‘‘کے الفاط کندہ ہونگے جبکہ ڈی سی اوز اور ان کے نمائندے خود چینی کی فروخت کی نگرانی کرینگے۔اس سلسلے میں بہاولپور ڈویژن میں ایک ہزار 5سے 98میٹر ک ٹن چینی فروخت کی جائیگی۔ڈی جی خان ڈویژن میں ایک ہزار 4سو ایک میٹرک ٹن ، ملتان ڈویژن میں ایک ہزار 7سو 25میٹرک ٹن ، ساہیوال میں ایک ہزار 67میٹرک ٹن ، لاہور ڈویژن میں دو ہزار 5سو 25میٹرک ٹن ، فیصل آباد ڈویژن میں ایک ہزار 9سو 43میٹرک ٹن ، سرگودھا ڈویژن میں ایک ہزار ایک سو 16میٹرک ٹن ، گوجرانوالہ ڈویژن میں دو ہزار دو سو 87میٹرک ٹن اور راولپنڈی ڈویژن میں ایک ہزار 3سو 36میٹرک ٹن چینی بیچی جائیگی۔اس سلسلے میں تمام متعلقہ شوگرملز کوکوٹہ فراہم کردیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر