لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بھٹہ مالک کی قید سے11 افراد بازیاب

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بھٹہ مالک کی قید سے11 افراد بازیاب

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس انوار الحق نے سرائے عالمگیر کے علاقہ چک نظر میں بھٹہ مالک کی قید سے بچوں ، خواتین سمیت11 افراد کو بازیاب کر کے رہا کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو درخواست گذار محمد نذیر نے محمد عارف گوندل اور بلال گجر ایڈووکیٹس کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ بھٹہ مالک ماسٹر بنارس منشی ارشد ، جمعدار خادم حسین نے عرصہ دو سال سے قیصر ضمیر ، عنصر ، انور ، رخسانہ بی بی ، نوشی ، سونی ، وغیرہ سے عرصہ دو سال سے جبری مشقت لے رہے ہیں جو کہ ملک کا آئین اور اسلام بھی اجازت نہیں دیتا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے فاضل عدالت نے گذشتہ روز بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کروانے کے لیے بیلف مقرر کیا جنہوں نے بھٹہ مزدوروں کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا فاضل عدالت نے مزدوروں کے بیانات کی روشنی میں انہیں آزاد کر دیا اور درخواست نمٹا دی ۔ بازیاب

مزید : صفحہ آخر