ایگزیکٹ سیکنڈل پر ایف آئی اے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے، پرویزرشید

ایگزیکٹ سیکنڈل پر ایف آئی اے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے، پرویزرشید

اسلا م آباد ( اے این این ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ ایگزیکٹ سیکنڈل پر ایف آئی اے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہیے، ڈسکہ حادثے کے رد عمل میں انداز اختیار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا ، مناسب نہیں کہ قانون کے رکھوالے لاقانونیت کریں ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ایف اآئی اے ایگزیکٹ سیکنڈل پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے اس کی تحقیقات تک ہمیں انتظار کرنا چاہئے، ورکنگ جرنلسٹس کا اس سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے تو ادارے میں ملازمت اختیار کی لہذا انہیں کسی قسم کی فکر نہیں ہونی چاہیے ، وہ اپنی پسند کے ادارے میں کام کرنے کیلئے آزاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ، جس دن ڈسکہ واقعہ پیش آیا اسی دن قانون حرکت میں آیااور ذمہ دار کو حراست میں لے لیا گیا ، ہم سب کو قانون کی پاسداری کرنا چاہیے ، ڈسکہ حادثے کے رد عمل میں انداز اختیار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا ، مناسب نہیں کہ قانون کے رکھوالے لاقانونیت کریں ، قانون سب کے لئے برابر ہے ، لاقانونیت کسی ادارے یا فرد کے ساتھ اختیار کی جائے وہ لا قانونیت ہی ہے ہمیں اس انداز کو بدلنا چاہئے جس ملک میں انصاف فراہم کرنے کے مواقع موجود ہیں تو پھر ہمیں انصاف حاصل کرنے کے لئے لاقانونیت کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...