جب گوگل نے اپنی سروس شروع کی تواس کا نام کیا تھا؟

جب گوگل نے اپنی سروس شروع کی تواس کا نام کیا تھا؟
جب گوگل نے اپنی سروس شروع کی تواس کا نام کیا تھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں شاید ہی کوئی شخص ہو جو’’گوگل‘‘ کے نام سے واقف نہ ہو، لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ جب گوگل نے اپنی سروس شروع کی تواس کا نام کیا تھا؟ گوگل سمیت دنیا کی بیشتر دیو قامت کمپنیاں ایسی ہیں جو آج اپنے اپنے شعبے میں حکمرانی کر رہی ہیں لیکن انہوں نے اپنا آغاز کسی اور نام سے کیا تھا۔ دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے 1986ء میں ’’بیک رب‘‘ (BackRub)کے نام سے اپنی سروس شروع کی لیکن 2سال بعد ہی نام تبدیل کر کے ’’گوگل‘‘ رکھ لیا گیا۔ سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق الیکٹرانکس کی دنیا پر راج کرنے والی کمپنی بیسٹ بائی (Best Buy) نے اپنی سروس کا آغاز ’’ساؤنڈ آف میوزک‘‘ کے نام سے کیا تھا اور 1981ء تک اسی نام سے کام کرتی رہی۔ 1981ء میں بیسٹ بائی کا روز وائل میں موجودایک سٹور طوفان کی نذر ہو گیا۔ بعد ازاں اس سٹور میں تباہ ہونے والے الیکٹرونکس کے سامان کو سیل میں فروخت کر دیا گیا، سیل کا نام ’’بیسٹ بائی‘‘ رکھا گیا تھا، تب سے کمپنی نے اپنا نام تبدیل کر لیا اور تمام سٹوروں کو ’’بیسٹ بائی‘‘ کا نام دے دیا۔ کاریں لیز اور کرائے پر دینے والی معروف کمپنی ہرٹزکارپوریشن نے ہرٹز رینٹ اے کار کے نام سے کام کا آغاز کیا تھا، 1954ء میں کمپنی کی ازسرنو تشکیل کے بعد اسے ہرٹز کارپوریشن کا نام دیا گیا۔معروف کمپیوٹر بنانے والی کمپنی آئی بی ایم کا پہلا نام Computing Tabulating Recording Corporationتھا۔Yahooجوایک معروف ای میل سروس ہے اور اپنی ویب سائٹ پر خبروں اور فوٹو گیلری کے علاوہ بھی بہت کچھ اپنے صارفین کو فراہم کرتی ہے،Yahooنے اپنا آغاز Jerry's Guideکے نام سے کیا تھا۔کوانٹم کمپیوٹر سروس نے 1991ء میں اپنا نام تبدیل کر کے’’ امریکہ آن لائن‘‘ رکھا، 2006ء اس نام کو مختصرکرکے ’’اے او ایل‘‘رکھ لیا گیا۔ کافی بنانے والی معروف کمپنی سٹاربکس کا ابتدائی نامII Giornale Coffee Companyتھا جسے بعد میں Starbucks Coffee, Tea and Spice سے تبدیل کر لیا گیا اور پھر اسے مزید مختصر کرتے ہوئے محضStarbucksپر ہی اکتفا کر لیا گیا۔ تاریخ میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپیوٹر، آئی فون بنانے والی کمپنی ’’ایپل‘‘ کا ابتدائی نام ’’ایپل کمپیوٹرز‘‘تھا، 2007ء میں اس سے کمپیوٹرز حذف کر دیا گیا۔بلیک بیری موبائل فون بنانے والی کمپنی کا ابتدائی نام ’’ریسرچ اِن موشن‘‘ (RIM)تھا، کمپنی نے بلیک بیری کے نام سے ایک فون بنایا جو اس قدر مشہور ہوا کہ کمپنی نے اپنا نام ہی ’’بلیک بیری‘‘ رکھ لیا۔

مزید :

علاقائی -