عمران خان نے پارٹی کے مرکزی عبوری سیٹ اپ کا اعلان کردیا

عمران خان نے پارٹی کے مرکزی عبوری سیٹ اپ کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے مرکزی عبوری سیٹ اپ کا اعلان کر دیا ،شاہ محمود قریشی نیشنل آرگنائزر ، جہانگیر ترین کو سنٹرل آرگنائزر جبکہ نعیم الحق کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔ عمران خان کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پارٹی کے مرکزی عبوری سیٹ کے لئے شاہ محمود قریشی نیشنل آرگنائزر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جہانگیر ترین کو سنٹرل آرگنائزر اور سیف اللہ نیازی کو ڈپٹی سنٹرل آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔عارف علوی کو پارلیمنٹ میں چیف وہپ کے عہدے سے ہٹا کر شیریں مزاری کو چیف وہپ بنا دیا گیا ہے جبکہ شیریں مزاری عمران خان کی ترجمان بھی ہوں گی۔ شاہ محمود قریشی نیشنل آرگنائزر کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے لئے پارٹی کے آرگنائزر بھی ہوں گے تاہم چوہدری محمد سرور سنٹرل پنجاب کیلئے پارٹی کے آرگنائزر مقرر کیے گئے۔ نعیم الحق کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیاہے۔ تمام صوبوں کے آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی کو صوبوں کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔

مزید :

علاقائی -