اقتصادی راہداری پرتحفظات دورکرنے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس آج ہوگی

اقتصادی راہداری پرتحفظات دورکرنے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس آج ہوگی

اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی راہداری پرتحفظات دورکرنے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس (آج) جمعرات کو ہوگی،سابق صدرآصف علی زردا ری،اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ بھی شرکت کرینگے۔ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملہ پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکرنے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعظم نوازشریف صدارت کرینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی،پارلیمانی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری،اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ بھی شریک ہوں گے،پارلیمانی رہنما اقتصادی راہداری پرحکومت سے تحفظات دو رکرنے کا کہیں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...