پرویز مشرف کا مصطفی کمال کو فون پارٹی میں شمولیت کی دعوت

پرویز مشرف کا مصطفی کمال کو فون پارٹی میں شمولیت کی دعوت

کراچی(آن لائن ، اے این این) کراچی کے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کو ایک بار پھر سیاست میں متحرک ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے ایم کیو ایم سے کنارزہ کشی اختیار کرنے والے مصطفیٰ کمال سے فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پرویزمشرف نے مصطفیٰ کمال کو اپنی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل) میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے ان سے کراچی میں دوبارہ سیاسی سرگرمی کا آغاز کرنے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال ان دنوں دبئی میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ملک ریاض کی کمپنی میں کام کررہے ہیں۔ پرویز مشرف نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دبئی میں مصطفیٰ کمال سے ملاقات کرکے انہیں اے پی ایم ایل میں شمولیت پر آمادہ کریں۔

مزید : علاقائی