سندھ کا بینہ نے غیر تصدیق شدہ 6لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کابینہ نے غیر تصدیق شدہ 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی،ایوان وزیر اعلیٰ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنے کے احکامات دئیے جبکہ کابینہ کے ارکان کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کرنے کی ہدایات دیں۔اجلاس میں وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کابینہ کو پانی کی قلت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے وزراء اور چیف سیکرٹری نے شرکت کی جبکہ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔