شہبازشریف سے وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف کی ملاقات

شہبازشریف سے وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف کی ملاقات

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے اخوت،بھائی چارے اورتحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ۔پنجاب میں تعلیمی اداروں کے نصاب میں تحمل ،برداشت اور راواداری کے عنوانات پر مبنی مضامین متعارف کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شدت و انتہاء پسندی کے رجحانات کافروغ تعلیم کے ذریعے ہی خاتمہ ممکن ہے ،یہی وجہ ہے کہ پنجا ب حکومت علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

مزید : علاقائی