پولیس کی کارروائی ،گینگ وار کے ملزموں سمیت 8افراد گرفتار ،فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد زخمی

پولیس کی کارروائی ،گینگ وار کے ملزموں سمیت 8افراد گرفتار ،فائرنگ کے تبادلے ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ملزموں سمیت 8افراد کو حراست میں لے لیاہے جبکہ اورنگی ٹاﺅن اور گلستان جوہر میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے دو ملزمان کو بغدادی علاقے جبکہ دو ملزمان کو سعود آباد میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا جبکہ اورنگی ٹاﺅن اور گلستان جوہر میں ملزموں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہستپال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جار ہی ہے ۔

گرفتار ہونے والے ملزم جرائم کی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...