پاکستان کو ایٹی طاقت بنے 17سال ہو گئے

پاکستان کو ایٹی طاقت بنے 17سال ہو گئے
پاکستان کو ایٹی طاقت بنے 17سال ہو گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے آ ج سے 17سال قبل 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے مسلم دنیا کا پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 28مئی کو ہر سال یوم تکبیر کے نام سے انتہائی جوش وجذبے سے منایا جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایٹمی صلاحیت کے حصول کی کوششوں کا آغاز 1974 میں بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد کیا اور پھر 28 مئی 1998 میں پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایٹمی دھماکے کر کے باقاعدہ طور پر ایک ایٹمی صلاحیت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایٹمی دھماکے کرنے کی وجہ سے پاکستان کو عالمی پابندیوں کو سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود پاکستان نے خود کو دنیا بھر میں ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر منوایا۔

ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے ایٹمی صلاحیت میں مسلسل دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی جو کہ ملک کے دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کا نام دیا گیا اور پھر ہر سال اسے بھرپور طریقے سے بنایا جاتا ہے، ملک بھر میں اس حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...