لیگی دلہن کی فرمائش پر دولہا نے ولیمہ موخر کردیا،آج یوم تکبیر پر ہوگا
پاکپتن (ویب ڈیسک) دولہا نے دلہن کی فرمائش پر ولیمہ 28 مئی تک موخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے عارف والا میں نوجوان اشفاق حسین کی شادی گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ہوئی جن کی دعوت ولیمہ 27 مئی کو تھی لیکن مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی دلہن نے شوہر سے مطالبہ کر دیا کہ اپنی دعوت ولیمہ بدھ کی بجائے 28 مئی (جمعرات) کو یوم تکبیر کے موقع پر کریں جبکہ دعوت ولیمہ میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی جائے۔