توہین عدالت کیس،آئی جی سندھ سمیت 12پولیس افسران نے حلف نامے جمع کرو ا دیے

توہین عدالت کیس،آئی جی سندھ سمیت 12پولیس افسران نے حلف نامے جمع کرو ا دیے
توہین عدالت کیس،آئی جی سندھ سمیت 12پولیس افسران نے حلف نامے جمع کرو ا دیے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران نے توہین عدالت کیس میں سندھ ہائیکورٹ میں حلف نامے جمع کروا دیے ہیں اور عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کیلئے تین روز کی مہلت دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اور دیگر افسران نے حلف ناموں ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے جس پر عدالت کے فاضل جج نے کہاہے کہ عدالت پولیس افسران کی جانب سے جمع کروائے گئے حلف ناموں کا جائزہ لے گی ۔

ایڈوکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ نے عدالت میں کہا کہ نقاب پوش پولیس اہلکاروں کو ایس ایس پی میجر (ر)سلیم کمانڈ کر رہے تھے اور کارروائی سندھ ہائیکورٹ کے باہر ہوئی جبکہ عدالت نے کہا کہ کارروائی سندھ ہائیکورٹ کی حدود کے اندر ہوئی ۔

عدالت کا کہناتھا کہ چیف سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں اورملاقات میں ذمہ داران افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم پہنچایا جائے ، اگر وزیر اعلیٰ کی جانب سے ذمہ داران پولیس افسرا ن کیخلاف کارروائی کی جاتی تو عدالت ایکشن نہ لیتی

عدالت کا کہناتھا کہ اگر اگلی پیشی پر فارق نائیک پیش نہ ہوئے تو درخواست مسترد کر دی جائے گی ۔ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں