ایان علی کے پیچھے رحمن ملک اس کے بھائی اور میری سابقہ اہلیہ کا ہاتھ ہے: والد راجہ حفیظ

ایان علی کے پیچھے رحمن ملک اس کے بھائی اور میری سابقہ اہلیہ کا ہاتھ ہے: والد ...
ایان علی کے پیچھے رحمن ملک اس کے بھائی اور میری سابقہ اہلیہ کا ہاتھ ہے: والد راجہ حفیظ

  

اسلام آباد (آئی این پی) ڈالر گرل ایان علی کے والد راجہ حفیظ نے انکشاف کیا ہے ایان علی کے پیچھے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک ‘ اس کے بھائی اور میری سابقہ اہلیہ کا ہاتھ ہے۔ تینوں لوگ چاہتے ہیں میری ایان سے ملاقات نہ ہو ‘ ایان علی کے ساتھ صولت مرزا والا کام ہونے والا ہے‘ مجھے کچھ ہوا تو رحمن ملک ‘ اس کا بھائی اور میری سابقہ اہلیہ ذمہ دار ہو گی۔

نجی ٹی وی سے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایان سے ملنے کے بعد واقعہ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کروں گا۔ انہوں نے کہا ایان علی کے پیچھے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک ‘ اس کے بھائی خالد ملک اور میری سابق اہلیہ کا ہاتھ ہے یہ پیسہ بھی انہیں کا ہے۔ اب یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میری ایان سے ملاقات نہ ہو اس لئے مجھ پر فائرنگ کروائی گئی۔ وہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ صولت کی طر ح اس سے بیان دلوائے جا رہے ہیں بعد میں اسے اکیلا چھوڑ دیا جائیگا۔ اب مجھے اگر کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار رحمن ملک اس کا بھائی اور میری سابقہ اہلیہ ہوں گے۔

مزید : اسلام آباد