پاک چین اقتصادی راہداری ،آل پارٹیز کانفرنس جاری ،عمران خان اور آصف زرداری کی عدم شرکت

پاک چین اقتصادی راہداری ،آل پارٹیز کانفرنس جاری ،عمران خان اور آصف زرداری کی ...
پاک چین اقتصادی راہداری ،آل پارٹیز کانفرنس جاری ،عمران خان اور آصف زرداری کی عدم شرکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی نئی سڑک تعمیر کی جارہی ہے بلکہ پہلے سے موجود سڑکوں کو بہتر بنایا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں جاری آل پارٹیز کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھاکہ 46بلین ڈالر پاکستان کے پاس نہیں آئے بلکہ ان میں سے 36بلین ڈالر انرجی کے لئے مختص کیے گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ چین کی کمپنیاں پاکستان میں انرجی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں گی ۔

احسن اقبال کا کہناتھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا فریم ورک 2016سے 2030تک کا ہے اور اس منصوبے سے متعلق غلط فہمیاں پید ا کی گئیں ہیں جبکہ اقتصادی راہداری کے بیشتر پراجیکٹ چینی پرائیوٹ کمپنیوں کے پاس ہیں ۔احسن اقبال کا کہناتھاکہ پاک چین دوستی کسی ایک پارٹی جماعت کی اجارہ داری نہیں ہے ۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ قومی معاملات پر مل جل کر بات کریں کیونکہ گزشتہ دہائیوں میں سیاستدان آپس میں لڑتے رہے ہیں لیکن ہمیں ایسا نہیں کرنا بلکہ مل جل کر چلناہے ۔

نوازشریف کا کہناتھاکہ اسماعیلی بھائیوں کی شہادت پر شدید افسوس ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اسماعیلی بھائیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں اور اس پر میں نے خود وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو فون کر کے مبارک باد پیش کی تھی ۔اسماعیلی بھائیوں کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزاملنی چاہیے ۔

آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کے وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں جبکہ عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے ہیں اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری بھی شریک نہیں ہوئے ہیں اور ان کے وفد کی بھی قیادت خورشید شاہ کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی /Headlines

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...