یمن‘بمباری سے بحری جہاز تباہ، 40 ہلاک

یمن‘بمباری سے بحری جہاز تباہ، 40 ہلاک
یمن‘بمباری سے بحری جہاز تباہ، 40 ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء (ویب ڈیسک)یمن کے دارالحکومت صنعا میں حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے سپیشل فورسز کے اسلحہ کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم40افراد ہلاک ہوگئے۔ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فضائی حملے کے وقت اس اسلحہ گودام کے مرکزی دروازے پر بہت سے لوگ جمع تھے جو ہتھیار لے رہے تھے۔اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے بحیرہ احمر کے کنارے واقع شہر حدیدہ میں ایک نیول بیس پربمباری کی ہے۔نیول بیس پر لڑاکا طیاروں اور بحری جہازوں سے بمباری کی گئی ہے ،بمباری سے نیول بیس کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا ،وہاں لنگرانداز دو جنگی بحری جہازوں کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ان میں سے بلقیس نامی ایک بحری جہاز تباہ ہو کر سمندر برد ہوگیا۔دوسری جانب سعودی عرب نے حزب اللہ کے دو عہدیداروں کو مشرق وسطیٰ میں طوائف الملوکی اورعدم استحکام پھیلانے سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے پردہشت گرد قرار دے دیا۔ خلیل یوسف حرب حزب اللہ کے ملٹری کمانڈر ہیں۔دوسرے عہدے دار کا نام محمد قبلان ہے۔