بھارتی وزیردفاع کے بیان کی مذمت ، ایگزیکٹ سکینڈل میں امریکی یونیورسٹیاں بھی سامنے آئیں : دفتر خارجہ

بھارتی وزیردفاع کے بیان کی مذمت ، ایگزیکٹ سکینڈل میں امریکی یونیورسٹیاں بھی ...
بھارتی وزیردفاع کے بیان کی مذمت ، ایگزیکٹ سکینڈل میں امریکی یونیورسٹیاں بھی سامنے آئیں : دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جعلی ڈگری معاملے میں امریکہ کی بہت سی یونیورسٹیاں بھی سامنے آئی ہیں ، تحقیقات جاری ہیں ۔
ہفتہ وار بریفنگ میں دفترخارجہ کے ترجمان خلیل اللہ قاضی نے کہاکہ بھارتی وزیردفاع بیان اشتعال انگیز ہے ، اس پر نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو تشویش ہے ،بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔
اُنہوں نے کہاکہ ایگزیکٹ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ، یہ معاملہ امریکہ سے متعلق ہے ، اس لیے واشنگٹن سے مددطلب کی ، جعلی ڈگری سکینڈل میں بہت سی امریکی یونیورسٹی بھی سامنے آئی ہیں، ایگزیکٹ کے اندرون ملک معاملات وزارت داخلہ سے متعلق ہیں ، وہی جواب دے سکتے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں ،کچھ شہروں میں پمفلٹس کی تقسیم کی اطلاعات ہیں جن پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہونیوالا ملک ہے ،امریکہ کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا علم ہے ، امریکی کانگریس میں پیش کی گئی کسی رپورٹ کا علم نہیں ۔
 

مزید :

قومی -اہم خبریں -