ایف سی کے جوانوں کی تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے فوج سے تربیت دلوائی جائے گی :چوہدری نثار

ایف سی کے جوانوں کی تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے فوج سے تربیت ...
ایف سی کے جوانوں کی تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے فوج سے تربیت دلوائی جائے گی :چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف سی کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مقابلہ ان سے ہے جو اسلام کا نام تشدد کے حوالے سے استعمال کر رہے ہیں جبکہ اسلام امن کا دین ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف پاکستانی نہیں ہیں بلکہ آپ مسلمان بھی ہیں اور آپ کے ایک ہاتھ میں پاکستان اور دوسرے ہاتھ میں اسلام کا جھنڈ اہے ،آپ کی شمولیت سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تقویت ملے گی ۔وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ ایف سی کو فوج سے مزید تربیت دلوائی جائے گی تاکہ ایف سی کے تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ آپ مجاہدوں اور غازیوں کا علم لے کر نکلے ہیں اور آپ کا جذبہ پاکستان میں امن قائم کرنے کیلئے بنیادی کردار ادا کرے گا ۔ان کا کہناتھا کہ آپ کا مقابلہ ان لو گو ںکے ساتھ ہے جو کہ اسلام کا نام لے کر معصوم شہریوں پر حملے کرتے ہیں عبادت گاہوں کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ اسلام ہمیں کسی بھی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور امن کا درس دیتاہے لیکن دہشت گرد ملک کے امن کو خراب کرنے میں لگے ہیں لیکن آپ نے عبادت گاہوں ،بازاروں اور شہروں میں امن قائم کرناہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -