ترکی نے روہنگیا مہاجرین کی ذمہ داری لے لی

ترکی نے روہنگیا مہاجرین کی ذمہ داری لے لی
ترکی نے روہنگیا مہاجرین کی ذمہ داری لے لی

انقرہ (ویب ڈیسک) سمندر میں بھٹکتے روہنگیا مسلمان مہاجرین کیلئے ترکی نے امددی آپریشنز تیز کردئیے، بحالی کیلئے 10 لاکھ ڈالر امدادی رقم بھی وقف کردی۔ خشک و تر پردربدربھٹکتے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے ترکی میدان میں آگیا۔ اقوام متحدہ تنظیم برائے مہاجرین کے ذریعے ترکی نیسمندر میں بھٹکتے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد جاری کردی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملائیشین صدر نجیب رزاق سے گفتگو میں کہا ہے کہ ترکی روہنگیا مہاجرین کی ذمے داری اٹھانے کے لئے تیار ہے، اس حوالے سے ترکی نے انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشنز کو سراہا۔ ترک نیویک ے جہاز اور ہیلی کاپٹرز سمندر میں بھٹکتے روہنگیا مسلمانوں کیلئے ریسکیو آپریشنز کررہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...