زمبابوے کے آل رواﺅنڈر گریک اورین انجری کا شکار ،اگلے دو میچز نہیں کھیل سکیں گے:ترجمان زمبابوے ٹیم

زمبابوے کے آل رواﺅنڈر گریک اورین انجری کا شکار ،اگلے دو میچز نہیں کھیل سکیں ...
زمبابوے کے آل رواﺅنڈر گریک اورین انجری کا شکار ،اگلے دو میچز نہیں کھیل سکیں گے:ترجمان زمبابوے ٹیم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر گریک اورین انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے اگلے دو ون ڈے میچز نہیں کھیل سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان زمبابوے ٹیم کا کہناہے کہ زمبابوبے کے آل راﺅنڈر گریک اورین ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اگلے دونوں میچز میں سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

ترجمان کا کہناہے کہ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم کے کپتان چگمبورا بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ان پر دو میچز کی پابندی لگا دی گئی ہے اور ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیاہے کہ دونوں ون ڈے میں چگمبورا کی جگہ ٹیم کی قیادت کون کرے گا لیکن جلد ہی اس کا فیصلہ کر لیا جائے گا ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں