طاہرالقادری نے جون میں وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

طاہرالقادری نے جون میں وطن واپس آنے کا اعلان کردیا
طاہرالقادری نے جون میں وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جون میں پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ پاکستان آنے سے قبل لندن میں دہشت گردی کیخلاف اپنی 25کتابوں میں سے15کی تقریب رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بدھ کو ٹورنٹو سے وڈیو لنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی مضحکہ خیز اور انصاف کا خون ہے، نواز شریف ،شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ، آئی جی اور توقیر شاہ کے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں براہ راست ملوث ہونے کے حوالے سے رتی برابر بھی شک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کا سیاسی وجود پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے ، ان حکمرانوں کی وجہ سے پہلے طالبان آئے اب ان کے ظالمانہ رویوں کے باعث داعش کا راستہ ہموار ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ21 مئی سے شروع ہونے والا احتجاج وسط جون تک 40 شہروں میں جاری رہیگا، پاکستان پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔

مزید :

لاہور -