پنجاب میں سی این جی کی قیمت 57لیٹر روپے مقرر،سی این جی کلو کے بجائے لیٹر میں ملے گی

پنجاب میں سی این جی کی قیمت 57لیٹر روپے مقرر،سی این جی کلو کے بجائے لیٹر میں ...
پنجاب میں سی این جی کی قیمت 57لیٹر روپے مقرر،سی این جی کلو کے بجائے لیٹر میں ملے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں سی این جی کی قیمت 57روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے اور پیشگی 12لاکھ روپے جمع کروانے والے سی این جی سٹیشن مالکان کے سٹیشن آئندہ ہفتے کھول دیے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور سوئی نادرن کے درمیان سی این جی کی پنجاب میں بحالی سے متعلق تمام معلامات طے پا گئے ہیں جس کے مطابق سی این جی گلو گرام کے بجائے لیٹر میں فراہم کی جائے گی کیونکہ گلوگرام میں ایک ہزار گرام ہوتے ہیں جبکہ لیٹر میں نو سو گرام ہوتے ہیں ۔

سوئی نادرن سی این جی مالکان کو 42روپے 44پیسے فی لیٹر سی این جی سٹیشن مالکان کو فراہم کرے گی،جن سی این سٹیشن مالکان کی جانب سے پیشگی 12لاکھ روپے سوئی نادرن کو جمع کروائے جائیں گے ان کے سی این جی سٹیشن آئندہ ہفتے کھول دیے جائیں گے ۔

مزید : بزنس /اہم خبریں