کشمیر میں پاکستان زندہ باد نعرہ برداشت نہیں: بھارتی وزیر داخلہ

کشمیر میں پاکستان زندہ باد نعرہ برداشت نہیں: بھارتی وزیر داخلہ
کشمیر میں پاکستان زندہ باد نعرہ برداشت نہیں: بھارتی وزیر داخلہ

  

سرینگر (آن لائن) کشمیری مزاحمتی لیڈروں کے جلسوں میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 370 بارے بھاجپا کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، البتہ کوئی بھی فیصلہ عوام کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نے کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دفعہ 370 بارے ہماریموقف میں کوئی دو رائے نہیں ہیں، کشمیری مزاحمتی لیڈروں کے جلسوں میں پاکستانی پرچم لہرانے کے واقعات بارے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی سرزمین پر کسی کی طرف سے پاکستان کے حق میں نعرے بازی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ مسرت عالم کو کیوں گرفتار کیا گیا۔ کشمیری پنڈتوں کی آباد کاری کیلئے ہم نے ایک فنڈ قائم کیا ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ پنڈتوں کی آبادکاری کیلئے زمین فراہم کی جائے۔

مزید : بین الاقوامی