مودی سرکار نے اربوں ڈالر اسلحہ کی خریداری میں جھونک دئیے

مودی سرکار نے اربوں ڈالر اسلحہ کی خریداری میں جھونک دئیے
مودی سرکار نے اربوں ڈالر اسلحہ کی خریداری میں جھونک دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آن لائن) سٹاک ہولم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ 2010ء سے 2014ء کے درمیان بھارت نے ماضی کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہتھیار درآمد کئے، جس کے بعد بھارت ہتھیار درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ سٹاک ہولم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہتھیاروں کی درآمد کا 15 فیصد حصہ بھارتی درآمدات پر مبنی ہے، جو چین کے مقابلے میں تین گنا زائد ہے۔ 2005ء تا 2009ء اور 2010ء تا 2015ء چین کی ہتھیاروں کی درآمدات میں 42 فیصد کمی آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی درآمدات کا نصف سے زائد حصہ لڑاکا طیاروں پر مبنی ہے، جب کہ اس کے بعد جنگی بحری جہازوں اور میزائلوں کا نمبر آتا ہے۔ ایک اور عالمی تجریائی ادارے IHS کے مطابق 2015 اور 2016ء میں سعودی عرب ہتھیاروں کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک ہوگا، جب کہ موجود معاہدوں کے اعتبار سے بھارت کا نمبر دوسراہوگا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ بھارت کو ہتھیار برآمد کرنے والے ممالک میں روس سب سے آگے ہے۔