ڈسکہ واقع ،ضلع کے تمام ایس ایچ اووز نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا

ڈسکہ واقع ،ضلع کے تمام ایس ایچ اووز نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا
ڈسکہ واقع ،ضلع کے تمام ایس ایچ اووز نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسکہ واقع کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ کی معطلی کے بعد ضلع کے تمام ایس ایچ او ز نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ واقع میں وکلاءکے جاں بحق ہونے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ کو معطل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ضلع کے تمام ایس ایچ اوز نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیاہے لیکن سابق ڈی پی او سیالکوٹ نے تمام ایس ایچ اووز کو ہدایت جاری کی ہے وہ ان کی معطلی کی وجہ سے مستعفیٰ نہ ہوں بلکہ اپنا کام جاری رکھیں ۔
واضح رہے کہ ڈسکہ میں وکلاءاور پولیس کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے تحصیل بار کے صدر خالد عباس سمیت دو وکلاءجاں بحق ہو گئے تھے .

سیالکوٹ ضلع کے ایس ایچ اووز نے ضلع کے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کو لینے سے انکار کر دیاہے اور عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی دھمکی بھی دی ہے۔جبکہ تمام ایس ایچ اووز نے شام کو پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جس میں اپنے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔