کتے آسٹریلیا لانے کا معاملہ، جونی ڈپ کو جیل بھیجے جانے کا خطرہ

کتے آسٹریلیا لانے کا معاملہ، جونی ڈپ کو جیل بھیجے جانے کا خطرہ
کتے آسٹریلیا لانے کا معاملہ، جونی ڈپ کو جیل بھیجے جانے کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ویب ڈیسک) دو پالتو کتوں کو غیر قانونی طور پر آسٹریلیا لانے کے فیصلے پر ہالی ووڈ سپر سٹار جونی ڈپ کو جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔ پیپل میگزین نے آسٹریلین سینیٹ کی ایک کمیٹی کے حوالیس ے بتایا کہ اگر معاملہ عدالت تک پہنچا اور جونی مجرم قرار پائے تو انہیں 10 سال تک قید یا پھر 265000 امریکی ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ 51 سالہ جونی کیلئے مشکل اس وقت کھڑی ہوئی جب رواں مہینے وہ دو پالتو کتوں ’بو‘ اور ’پستول‘ کے ساتھ ذاتی طیارے میں آسٹریلیا پہنچے۔ آسٹریلیا میں باہر سے جانور لائے جانے کی صورت میں پیشگی اطلاق دینا ضروری ہے تاکہ انہیں جراثیم کش ادویات دی جاسکیں۔ اطلاعات کے مطابق جاری تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ جونی ان کے ساتھی مسافروں اور فلائیٹ کریو نے آسٹریلوی حکام کو کتوں کی موجودگی سے بے خبر رکھا۔ دو کتوں کی موجودگی کا اس وقت معلوم ہوا جب انہیں ایک مقامی کرومر کی دکان پر لے جایا گیا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ آستریلیا کے وزیر زرعات بارنبی جوائس نے دھمکی دی تھی کہا گر 50 منٹوں کے اندر دونوں کتوں کو ملک سے باہر نہ لے جایا گیا تو انہیں ہلاک کردیا جائے گا۔

مزید :

تفریح -