ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت یکم جون تک ملتوی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے کیس سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ ڈسکہ کی وجہ وکلاءکی ہڑتال کے باعث ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکاہے جس کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی ٹیم کو آئندہ پیشی پر ایان علی کیخلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی ہے ۔