رمیز راجہ کی شعیب ملک کو ثانیہ مرزا کی چھیڑ، گھر میں اب توٹرافی کی جگہ ہی نہیں : کرکٹر

رمیز راجہ کی شعیب ملک کو ثانیہ مرزا کی چھیڑ، گھر میں اب توٹرافی کی جگہ ہی نہیں ...
رمیز راجہ کی شعیب ملک کو ثانیہ مرزا کی چھیڑ، گھر میں اب توٹرافی کی جگہ ہی نہیں : کرکٹر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کیخلاف ون ڈے سریز کے پہلے میچ میں مین آف دی میچ قرارپانے والے شعیب ملک کو سابق کپتان اور کمنٹیٹررمیز راجہ نے ثانیہ مرزا کا طعنہ دید یا تاہم شعیب ملک نے بھی نہایت خوش اسلوبی سے جواب دیا او رمسکراتے ہوئے چل دیئے ۔

مین آف دی میچ کا اعزاز وصول کرنے کے بعد گفتگومیں شعیب ملک نے کہاکہ اسے پانچویں نمبرپرآنا تھالیکن ہیڈکوچ وقار یونس نے تیسرے نمبرپر کھیلنے کی تجویز دی ، باﺅلنگ اور ہیڈکوچ کا شکریہ اداکرتے ہوئے شعیب ملک نے کہاکہ کئی سالوں کی محنت کے بعد سنچری کرنا نہایت خوشگوار ہے ، یہاں سے پہلے فیصل آباد میں کھیل رہاتھاجس کی وجہ سے فارم میں ہوں ، مجھے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو پوری ہوگئی ۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک کاکہناتھاکہ وہ باﺅلنگ پر توجہ دے رہے ہیں ، اس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں جگہ بنانے کے مزید مواقع ملیں گے ،کئی لیگز میں باﺅلنگ کراچکاہوں ، تمام شعبوں میں بہتری لانے کی کوشش میں ہوں ۔

رمیز راجہ نے شعیب ملک سے سوال کہاکہ ثانیہ مراز جو کہ شعیب ملک کی اہلیہ ہیں بہت ٹرافیاں لارہی ہیں ، آپ اپنے حصے کی حاصل کردہ ٹرافی گھر میں ہی رکھیں گے ؟ شعیب ملک نے مسکراتے ہوئے کہاکہ گھر میں ٹرافی رکھنے کی اب تو جگہ ہی نہیں ، اللہ پاک کا شکر ہے کہ کامیابی ملی ، اُن لوگوں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی اور اُن کابھی جنہوں نے نہیں کی اورچلتے بنے جس پر رمیز راجہ نے کہاکہ آپ نے سوال کا سیاسی انداز میں اچھا جواب دیا۔

مزید : کھیل