عدالت نے ایگزیکٹ کی پیمرا اور ایف آئی اے کیخلاف ہرجانےکی درخواست مسترد کر دی

عدالت نے ایگزیکٹ کی پیمرا اور ایف آئی اے کیخلاف ہرجانےکی درخواست مسترد کر دی
عدالت نے ایگزیکٹ کی پیمرا اور ایف آئی اے کیخلاف ہرجانےکی درخواست مسترد کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ کی جانب سے پیمرااور ایف آئی اے کیخلاف درخواست کو مسترد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مبینہ ڈگری سکینڈل پر میڈیا کی جانب سے ان کا میڈیا ٹرائل کیاجارہاہے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے انہیں حراساں کیا جارہے ۔

ایگزیکٹ نے درخواست میں پیمرااور ایف آئی اے کیخلاف دو سو ملین کا دعویٰ کیا تھا جسے عدالت نے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے۔

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو شکایت ہے تو آپ پیمرا سے رجوع کریں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں