اسلام آباد پولیس کا کارنامہ،کتے کی ہلاکت پر مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس کا کارنامہ،کتے کی ہلاکت پر مقدمہ درج
اسلام آباد پولیس کا کارنامہ،کتے کی ہلاکت پر مقدمہ درج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے کتے کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرلیاہے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  مطابق تھانہ کوہسار میں شوکت علی ساجد نامی شخص کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیاہے جس میں انہوں نے موقف اپنایاہے کہ ان کا کتا دو روز قبل بیمار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ اسے ہستپال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے دو دن تک داخل رکھا لیکن اس کی جا ن نہ بچا سکے ۔

کتے کے مالک کا کہناہے کہ انہوں نے یہ کتا ساڑھے سات لاکھ روپے کا خریدا تھا اور ایک سال بعد اس کی قیمت 12لاکھ روپے ہو گئی ہے اس لیے مجھے اس کی رقم ادا کی جائے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغازکر دیاہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے جو ابتدائی رپورٹ بنائی گئی اس کے ساتھ پولیس سٹیشن طلب کر لیا گیاہے ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...