سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کا تمام ریکارڈ جل چکا ہے:بھارتی خبر رساں ایجنسی

سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کا تمام ریکارڈ جل چکا ہے:بھارتی خبر رساں ایجنسی
سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کا تمام ریکارڈ جل چکا ہے:بھارتی خبر رساں ایجنسی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس ‘کی حالیہ جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق ایک سماجی کارکن نے کہاہے کہ مہاراشٹرا گورنمنٹ کے ہوم ،اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے پاس سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں کیونکہ وہ ریکارڈ جل 21جون 2012میں جل گیا تھا ۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن منصور درویش نے انکشاف کہاہے کہ سلمان خان کر 28ستمبر 2002میں درج ہونے والے مقدمے ہٹ اینڈ رن کیس کا تمام ریکارڈ ممبئی کے جنوب میں واقع بھارتی سرکاری دفتر کی بلڈنگ منتریالہ میں آگ لگنے کے باعث جل گیا تھاجب کہ انہیں سیشن کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا بھی بچ جانے والے ریکارڈ کی روشنی میں ہی دی گئی۔سماجی کارکن کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیاہے کہ منصو درویش نے دونوں فریقین کے گواہان اور وکلاءاور کیس کی تمام شنوائی سے متعلق کیس کی تفصیلات مانگی تھیں لیکن انہیں معلوم ہوا کہ سلمان خان کے کیس سے متعلق ڈپارٹمنٹ کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...