آر پی او اور ایس ایچ اوز میں مذاکرات کامیاب، استعفوں کی دھمکی واپس

آر پی او اور ایس ایچ اوز میں مذاکرات کامیاب، استعفوں کی دھمکی واپس
آر پی او اور ایس ایچ اوز میں مذاکرات کامیاب، استعفوں کی دھمکی واپس

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) آر پی او گوجرانوالہ اور سیالکوٹ ضلع کے ایس ایچ اوز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اب کوئی بھی ایس ایچ او استعفیٰ نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر ایس ایچ اوز کی جانب سے استعفوں کے اعلان کے بعد سیالکوٹ پہنچے اور مذاکرات کئے جو کامیاب رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو منا لیا ہے اور اب کوئی بھی استعفیٰ نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تربیت مشکل حالات میں فرائض سرانجام دینے کیلئے کی جاتی ہے اور ہمیں ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنا چاہئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں