ہم بھیک نہیں مانگ رہے ، آبادی کے لحاظ سے اپنا حق مانگ رہے ہیں : حیدر عباس رضوی

ہم بھیک نہیں مانگ رہے ، آبادی کے لحاظ سے اپنا حق مانگ رہے ہیں : حیدر عباس رضوی
ہم بھیک نہیں مانگ رہے ، آبادی کے لحاظ سے اپنا حق مانگ رہے ہیں : حیدر عباس رضوی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شہر میں پانی بحران کے پیش نظر سوک سینٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماءحیدر عباس رضوی نے کہا کہ وسائل کی تقسیم میں کراچی کو برابر کا حصہ نہیں ملا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ آبادی کے لحاظ سے اپنا حق مانگ رہے ہیں ۔

ایم کیو ایم کے رہنماءکا کہنا تھا کہ کراچی کے 3 کروڑ عوام پانی مانگ رہے ہیں اور شہر بھر میں پانی پینے کے لیے بھی میسر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکام سے اس مسئلہ پر بات کی جائے تو جواب ملتا ہے کہ دریائے سندھ پر کراچی کا کوٹہ ختم ہو گیا ہے ۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ جب بھی اپنا حق مانگتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ پیسے نہیں ہیں لیکن یہ کہاں کا اصول ہے کہ پورے ملک کو پیسے کما کر دینے والے شہر کے لیے ہی پیسے نہیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت کراچی کے مسائل کی بات نہیں کرتی ۔ایم کیو ایم ہی ایسی جماعت ہے کہ جو نیا کراچی اور سندھ بنائیں گے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں