فحش مواد دیکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری

فحش مواد دیکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری
فحش مواد دیکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی حکومت نے نابالغ افراد کی فحش فلموں کی آن لائن رسائی روکنے کے لئے انتہائی اہم منصوبے کا عندیہ دے دیا ہے۔ برطانوی اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کی عمروں کے بارے میں جاننے کے لئے ڈاک خانے کا استعمال کرے۔

خواتین کے بارے میں ایک بات جسے تمام مرد سچھ سمجھتے ہیں،سائنسدانوں نے غلط ثابت کر دی،مردوں کو آئینہ دکھا دیا

اس سکیم کے تحت تمام فحش ویب سائٹس کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ صارفین کی عمریں موبائل یا ڈیپارٹمنٹ آف ورک اینڈ پینشن کے ذریعے کنفرم کریں۔ کوئی بھی ویب سائٹ جو اس شرط پر پورا نہیں اترے گی کو کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔ ٹیکنالوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی افادیت کو دیکھتے ہوئے دوسرے ممالک بھی اسے اپنانے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں اور اب انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والوں کے بارے میں پتہ لگانا انتہائی آسان ہوجائے گا۔ ایک ٹیکنالوجی ماہر کا کہنا تھا کہ اس طرح فحش مواد دیکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -