وہ باتیں جن پر چھٹیو ں کے دوران ہر شادی شدہ جوڑا آپس میں لڑ پڑتاہے

وہ باتیں جن پر چھٹیو ں کے دوران ہر شادی شدہ جوڑا آپس میں لڑ پڑتاہے
وہ باتیں جن پر چھٹیو ں کے دوران ہر شادی شدہ جوڑا آپس میں لڑ پڑتاہے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گرمیوں کی چھٹیاں ہونے والی ہیں اور ہر شادی شدہ جوڑا ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے بے چین ہوتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ یہ آپس میں لڑ پڑتے ہیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ائیرپورٹ پر جانے کے لئے

ایک کہے گا کہ ہمیں اپنی فلائیٹ سے کم از کم تین گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پر پہنچ جانا چاہیے جبکہ دوسرا کہے گا کہ اتنی جلد جانا پاگل پن ہے اور یہ بات لڑائی کی وجہ بن سکتی ہے۔

مزیدپڑھیں:خواتین کے بارے میں ایک بات جسے تمام مر د سچ سجھتے ہیں،سائنسدانوں نے غلط ثابت کر دی مردوں کو آئینہ دکھا دیا

سامان کا وزن زیادہ ہوگیا ہے

اگر سامان کا وزن زیادہ ہوجائے تو دونوں میاں بیوی ایک دوسرے پر الزام لگائیں گے کہ تمہارا سامان زیادہ ہے اور پھر توتکرار شروع ہوجائے گی۔

ٹکٹ اور کرنسی

دونوں ایک دوسرے کو کہیں گے کہ ٹکٹ،کرنسی اور دیگر کاغذات تو تمہارے پاس تھے اور یہ بات بھی لڑائی کا آغاز ہوتا ہے۔

کس سمت میں جائیں

اگر دوران چھٹیاں اگر راستہ بھول جائیں تو ایک کہے گا کہ کسی سے راستہ پوچھ لو جبکہ دوسرا کہے گا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں۔

میں نے تمہیں پہلے ہی بتا دیا تھا

اگر چھٹیوں کے دوران کچھ غلط ہوجائے توایک کہے گا کہ میں نے تمہیں پہلے ہی بتا دیا تھا لیکن دوسرا کہے گا کہ مجھے تو تم نے بتایا ہی نہیں۔

دوسرے کو مت دیکھو

کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک کہے گا کہ کسی اجنبی کو کیوں دیکھ رہے ہوتو دوسرا کہے گا کہ میں تو ایسا کر ہی نہیں رہا ۔بس اس بات پر بھی لڑائی کا آغاز ہوسکتا ہے۔

فون دوررکھو اور مجھ سے بات کرو

اگر آپ فون پر بات کررہے ہیں تو یہ بات آپ کے ساتھی کو ناگوار گزرے گی اور وہ آپ کو کہے گا کہ یہاں ہم سیر کرنے آئے ہیں نہ کہ تم فون پر ہی بات کرتے رہو۔

اب سوجاتے ہیں

ایک کہے گا کہ آج ہم بہت تھک گئے ہیںلیکن دوسرا کہے گا کہ یہاں سونے تھوڑی آئے ہیں ،سوتے تو ہم گھر بھی ہیں،آﺅ جاگتے ہیں۔اس معمولی بات پر بھی جھگڑاہوسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...