سعودی عرب میں شاہین ائیر لائنز کے نئے آفس کاا فتتاح

سعودی عرب میں شاہین ائیر لائنز کے نئے آفس کاا فتتاح
سعودی عرب میں شاہین ائیر لائنز کے نئے آفس کاا فتتاح

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) شاہین ایئرپاکستانی معیشت کی بہتری میں سعودی عرب سے بھرپور حصہ ڈال رہی ہے اس وقت سعودی عرب سے ہفتہ وار 29 پروازیں پاکستان کے لئے چل رہی ہے جن میں 18 جدہ سے ہیں جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار شاہین ایئر سعودی عرب کے کنٹری منیجر طاہر مجید نے شاہین ایئر کے نئے آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خصوصی گفتگو میں کیا۔

شاہین ایئر نے اپنا آفس جدہ کے بزنس حب میں کھولا ہے جس کا افتتاح مشترکہ طور پر سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل سعودی عرب کے ڈائریکٹر آپریشن عبدالحسن شیخ، ہانی عارف، سپانر آف شاہین ایئر، حج منیجر خالد الحربی اور کنٹری منیجر طاہر مجید نے کیا جس میں بڑی تعداد میں ٹریول ایجنٹس اور دوسروں نے شرکت کی۔ طاہر مجید نے کہا کہ سعودی عرب میں بزنس کا بڑا سکوپ ہے، یہاں ہمارا مقابلہ دوسری 4 بڑی ایئرلائنوں سے ہے مگر ہم اپنا حصہ بھرپور طور پر وصول کررہے ہیں۔ شاہین ایئر اپنے فلیٹ میں بھی اضافہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پرواز میں ان سروس بہت بہتر ہے جس کی مسافر تعریف بھی کرتے ہیں۔ طاہر مجید نے کہا کہ ہم حج آپریشن میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں جبکہ زائرین کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے شاہین ایئر سعودی عرب سے اپنے مسافروں کو بروقت منزل پر سیفٹی سے پہنچانے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے سعودی سول ایوی ایشن، امیگریشن اور کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ شاہین ایئر سے تعاون کرتے ہیں۔ افتتاح کے موقع پر عبدالمحمن شیخ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ شاہین ایئر نے اپنے مسافروں کو بہتر سروس مہیا کرنے کے لئے نیا آفس کھولا۔ سپانسر ہانی عارف نے کہا کہ ان کا شاہین ایئر سے بھرپور تعاون ہوگا اور ہر قسم کی سروس مہیا کی جائے گی۔ بعد ازاں کنٹری منیجر سب مہمانوں کو ہلٹن میں ڈنر سے تواضح کی۔

مزید : بزنس