سابقہ بیوی نے دوبارہ شادی کی خواہش پوری نہ کی، اماراتی باشندہ بدلہ لینے کے چکر میں بڑی مصیبت میں پھنس گیا

سابقہ بیوی نے دوبارہ شادی کی خواہش پوری نہ کی، اماراتی باشندہ بدلہ لینے کے ...
سابقہ بیوی نے دوبارہ شادی کی خواہش پوری نہ کی، اماراتی باشندہ بدلہ لینے کے چکر میں بڑی مصیبت میں پھنس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کی خواہش رکھنے والے اماراتی شخص نے اپنا مقصد حاصل کرنے کے لئے سابقہ بیوی کے بیٹے کو قانونی کاغذات میں اپنا بیٹا ظاہر کردیا لیکن دوبارہ شادی کا خواب بھی پورا نہ ہوا اورجعلسازی کے جرم میں قانون کا سامنا بھی کرنا پڑگیا ہے۔
”ایمریٹس 247“ کے مطابق 53 سالہ ملاح کی سابقہ بیوی کے ہاں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی تھی اور اس شخص کا موقف ہے کہ سابقہ بیوی نے درخواست کی تھی کہ یہ شخص بچے کو اپنی اولاد ظاہر کرے۔ اس نے قانونی کاغذات میں خود کو بچے کا باپ ظاہر کرنے کے لئے شرط رکھی کہ خاتون دوبارہ اس سے شادی کرے گی۔ ڈیل کے مطابق یہ شخص دبئی نیچرلائزیشن اینڈ فارن افیئرز ڈیپارٹمنٹ گیا اور بچے کا نام اپنے بیٹے کے طور پر رجسٹرڈ کروادیا۔ بعد ازاں خاتون نے اس کے ساتھ دوبارہ شادی سے انکار کردیا جس پر سیخ پا ہوکر بدلہ لینے کی نیت سے یہ دوبارہ نیچرلائزیشن ڈیپارٹمنٹ گیا اور حکام کو بتایا کہ اس نے غلط رجسٹریشن کروائی تھی اور بچے کا نام اپنی اولاد کے خانے سے نکلوانے کی درخواست کی۔ سٹاف نے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو کر دی جس نے جعلسازی کے جرم میں ملاح کو گرفتار کرلیا، اور نہ صرف سابقہ اہلیہ سے دوبارہ شادی کا اس کا خواب دھرا کا دھرا رہ گیا بلکہ مصیبتوں کا ایک نیا باب بھی کھل گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -