سانحہ ڈسکہ کے بعد رائے اعجاز ڈی پی او سیالکوٹ تعینات

سانحہ ڈسکہ کے بعد رائے اعجاز ڈی پی او سیالکوٹ تعینات
سانحہ ڈسکہ کے بعد رائے اعجاز ڈی پی او سیالکوٹ تعینات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈسکہ میں صدر ڈسٹرکٹ بار رانا خالد سمیت 2 وکلاءکی ہلاکت کے بعد ڈی پی او آصف شہزاد کو معطل کیا گیا تھا جس کے بعد آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے رائے اعجاز کو ڈی پی او تعینات کر دیا ہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ آصف شہزاد کو سانحہ ڈسکہ میں پولیس فائرنگ سے 2 وکلاءکی ہلاکت کے بعد معطل کیا گیا تھا جبکہ اب ان کی جگہ رائے اعجاز نئے ڈی پی او سیالکوٹ ہوں گے ۔ڈی پی او سیالکوٹ تعینات ہونے والے پولیس افسر رائے اعجاز اس سے قبل ڈی پی او گجرات رہ چکے ہیں ۔ یاد رہے آصف شہزاد کی معطلی کے خلاف ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا لیکن آر پی او وقاص نذیر کے ساتھ مذاکرات کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا ۔

مزید : سیالکوٹ