جی نائن فور میں لڑکی کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

جی نائن فور میں لڑکی کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
جی نائن فور میں لڑکی کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جی نائن فور کے علاقے میں لڑکی کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے جی نائن فور میں نوجوان لڑکی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے ۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جان بحق نوجوان کی شناخت بلال صفدر کے نام سے ہوئی ہے اور اسے گردن میں گولی لگی تھی جس کے بعد وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کا مزید کہنا تھاکہ فائرنگ کے بعد ملزمہ موقع سے فرار ہو گئی جبکہ موقع واردات سے 30 بور پستول ، 2 موبائل فون اور پرس ملا ہے ۔ پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مقتول بلال صفدر پاکستان ایئر فورس کا ملازم تھا ۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ عینی شاہدین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نوجوان بلال صفدر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر آئی تھی ۔

مزید : اسلام آباد