واشنگٹن میں پاکستان پریس اتاشی کا نیویارک ٹائمز کو خط

واشنگٹن میں پاکستان پریس اتاشی کا نیویارک ٹائمز کو خط
واشنگٹن میں پاکستان پریس اتاشی کا نیویارک ٹائمز کو خط

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) واشنگٹن میں پاکستانی پریس اتاشی ندیم ہوتیانہ نے نیویارک ٹائمز کو خط لکھ کر گلا کیا ہے کہ اخبار نے جعلی ڈگری سکینڈل پر ادارے کو نشانہ بنانے کی بجائے پاکستانی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ویب سائٹ پر شائع شدہ خط میں پاکستانی پریس اتاشی کہتے ہیں کہ نیویارک ٹائمز میں خبر شائع ہونے کے بعد حکومت پاکستان کے تفتیشی اداروں نے وسیع پیمانے پر تفتیش کا آغاز کیا ہے اور ملزموں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ پریس اتاشی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ نیویارک ٹائمز نے اپنے ایڈیٹوریل میں اس سکینڈل کو بنیاد بنا کر پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کئی ممالک بشمول امریکہ میں جعلی ڈگریوں کا سکینڈل سامنے آئے لیکن کسی نے بھی ان ممالک کی حکومتوں کو مورد الزام نہ ٹھہرایا۔ ندیم ہوتیانہ کا مزید کہنا ہے کہ اخبار کوئی نتیجہ اخذ کرنے سے قبل حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچنے کا انتظار کرے

مزید : بین الاقوامی