متحدہ عرب امارات میں تیز ترین انٹرنیٹ متعارف کروانے کی تیاری

متحدہ عرب امارات میں تیز ترین انٹرنیٹ متعارف کروانے کی تیاری

دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی کمپنی اتصالات نے مملکت میں تیز ترین انٹرنیٹ متعارف کروانے کی تمام تیاری مکمل کرلی ہے۔ اماراتی اخبارات کا کہنا ہے کہ اتصالات نے 450Mbps سپیڈ انٹرنیٹ کی CAT-9 کے ذریعے کامیاب ٹیسٹنگ مکمل کرلی ہے اور بہت جلد تمام ملک میں اس کا آغاز کردیا جائے گا جس کی بدولت صارفین کو LTE-Advaced تک رسائی مل جائے گی اور وہ انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ کا لطف اٹھاسکیں گے۔

کمپنی کے موبائل نیٹ ورک  کےسینئر نائب صدر سعید الزرونی کا کہنا ہے کہ 2014ءمیں اتصالات نے CAT-6 کے ذریعے 300Mbps سپیڈ کا موبائل انٹرنیٹ متعارف کروایا تھا اور اب انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کیا جارہا ہے کہ اب انٹرنیٹ کی سپیڈ مزید تیز ہوجائے گی اور صارفین بآسانی ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ اور اپ لوڈ کرتے ہوئے براﺅزنگ کرپائیں گے۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...