ایگزیکٹ سیکنڈل ، ایف آئی اے نے انٹرپول ابوظہبی سے رابطہ کر لیا

ایگزیکٹ سیکنڈل ، ایف آئی اے نے انٹرپول ابوظہبی سے رابطہ کر لیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی ڈگریوں کی مبینہ فروخت کے سیکنڈل کے بعد ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات میں انٹرپول ابوظہبی سے رابطہ کیا ہے ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اسی ضمن میں ایف آئی اے نے انٹرپول ابوظہبی سے بھی رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ایگزیکٹ کمپنی کے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات ، رجسٹریشن اور اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔ یاد رہے ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو حراست میں لیا تھا اور ان پر منی لانڈرنگ سمیت جعلی ڈگریوں کی فروخت کا الزام لگایا گیا ہے ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...