جہاز کی پرواز سے چند منٹ قبل ایئرہوسٹس کی متنازع تصاویر نے آگ لگادی ،نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا

جہاز کی پرواز سے چند منٹ قبل ایئرہوسٹس کی متنازع تصاویر نے آگ لگادی ،نیا ...
جہاز کی پرواز سے چند منٹ قبل ایئرہوسٹس کی متنازع تصاویر نے آگ لگادی ،نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (نیوز ڈیسک) ایئرہوسٹسوں کی رنگا رنگ تصاویر تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن ایک امریکی ایئرہوسٹس کی پرواز سے عین پہلے بنائی جانے والی متنازعہ تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:فحش مواد دیکھنے والو ں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری
امریکی فضائی کمپنی سپرٹ ایئرلائن کی ایئرہوسٹس ایریکا پیج نے اپنی ایک تصویر فیس بک پر پوسٹ کی جس میں وہ جہاز کے انجن کے سامنے والے حصے میں بیٹھی مسکراتی نظر آتی ہیں۔ ایریکا کی یہ تصویر شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لی گئی تھی اور مسافروں کے لئے ناقابل یقین بات یہ تھی کہ ایئرہوسٹس نے یہ تصویر ٹیک آف سے عین پہلے بنوائی۔ جب کچھ مسافروں نے ایئرہوسٹس سے پوچھا کہ وہ جہاز کے انجن میں بیٹھ کر کیا کررہی تھیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ تصویر بنوارہی تھیں۔ کچھ مسافروں نے نیوز چینل "ABC7" کو بتایا کہ وہ ایئرہوسٹس کا جواب سن کر حیران رہ گئے اور جب اس کا نام پوچھ کر مزید تفصیلات تلاش کی گئیں تو پتہ چلا کہ اس کے فیس بک پیج پر ایسی درجنوں تصاویر موجود تھیں۔ مسافروں کی طرف سے ایئرلائن کو شکایت کی گئی کہ ایئرہوسٹس ٹیک آف سے عین پہلے جہاز کے انجن میں بیٹھ کر تصاویر بنوا کر غیر ذمہ دارانہ رویے کی مرتکب ہوئی تھی، جبکہ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایئرہوسٹس کی حرکت کمپنی کی پالیسی کے خلاف ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب ایریکا کی ساتھی ایئرہوسٹسوں نے ان پر کئے جانے والے اعتراضات کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تصویریں بنوانا فضائی زندگی کا حصہ ہیں اور درجنوں ایئرہوسٹسوں نے اپنی ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کی ہیں جن میں وہ جہاز کے انجن میں بیٹھی نظر آتی ہیں۔ ایئرہوسٹسوں کا کہنا ہے کہ وہ ایریکا کی بھرپور حمایت کرتی ہیں اور ان کے خلاف ایکشن نہیں ہونے دیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -